Gas Leakage Web ad 1

وہ بچہ جس نے 14 سال کی عمر میں اپنے ہاتھ سے طیارے کا فعال انجن تیار کرلیا

0

عام طور پر 14 سال کی عمر میں بچے زیادہ تر ویڈیو گیمز یا دیگر کھیلوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں، تاہم چین میں 14 سالہ چی جیانگ پنگ اس حوالے سے ایک غیر معمولی مثال ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

طیاروں سے گہری دلچسپی رکھنے والے اس بچے نے کم عمری میں ہی ہوا بازی کے شعبے کا مطالعہ خود سے شروع کر دیا تھا اور اب اس نے اپنے ہاتھوں سے ایک فعال ٹربو جیٹ انجن تیار کیا ہے۔

پی ایس ایل 11: مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈیز بالآخر پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب

چی جیانگ پنگ اسکول کے ابتدائی دنوں سے ہی کاغذی جہازوں سے متاثر رہتا تھا۔ وہ کاغذی جہازوں کے اڑنے کے عمل میں گہری دلچسپی لیتا تھا اور اس نے پیپر بال اور کاغذی جہاز کو پھینکنے کے فرق کو بھی سمجھنے کی کوشش کی۔

اس کا تجسس اس حد تک بڑھا کہ وہ یہ جاننے لگا کہ کاغذی جہاز فضا میں کیوں تیرتا ہے، جس کے بعد اس نے اپنے گھر میں ایک تجرباتی لیبارٹری قائم کی، جہاں وہ مختلف تجربات کرتا رہا، تاہم یہ صرف اس کے سفر کا آغاز تھا۔

والدین کے مطابق چی جیانگ پنگ نے یہ عزم کیا تھا کہ وہ روزانہ تین گھنٹے ہوا بازی سے متعلق سائنسی کتابیں پڑھے گا، اور تیسری جماعت سے ہی اس نے ایرو ڈائنامکس سمیت دیگر سائنسی موضوعات پر خود سے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی تھی۔

اس دوران اس نے پیچیدہ کمپیوٹر سافٹ ویئرز جیسے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن پر بھی کام شروع کیا اور اپنی مہارت کو بڑھایا۔ آن لائن ویڈیوز دیکھنے کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ایک چھوٹا فعال جیٹ انجن تیار کرے گا۔

چی جیانگ پنگ کے مطابق اس نے دوسروں کے تیار کردہ بلیو پرنٹس کی نقل کرنے کے بجائے خود سے ڈیزائن بنانے کو ترجیح دی، کیونکہ اس کے خیال میں نقل کرنے سے اصل سیکھنے کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔

اپنے خواب کی تکمیل کے لیے اس نے مکمل ڈیزائن خود تیار کیا، کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن میں 2D ڈرائنگز بنائیں، سولڈ ورکس میں 3D ماڈلز تیار کیے اور ہوا کے بہاؤ، درجہ حرارت اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا تجزیہ بھی کیا۔

تقریباً چھ ماہ کی محنت کے بعد اس نے ایک پروٹوٹائپ انجن تیار کیا، تاہم ابتدائی ٹیسٹ کامیاب نہیں ہو سکا، جس پر اس نے خود ہی اس میں موجود مسائل کی نشاندہی کی۔

چی جیانگ پنگ کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش میں کوئی بھی مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوتا، وہ خود بھی کامیاب نہیں ہوا، لیکن اس تجربے سے اس نے بہت کچھ سیکھا اور دوبارہ بہتر انجن بنانے کا عزم مزید مضبوط ہوا۔

اب وہ ایک نئے اور بہتر ٹربو جیٹ انجن کی تیاری پر کام کر رہا ہے اور جلد اس کی آزمائش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.