Gas Leakage Web ad 1

سائنس دانوں کے دستانوں سے متعلق ہوشربا انکشاف!

0

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قدرتی ماحول اور انسانی اعضا میں مائیکرو پلاسٹکس کی موجودگی کے بارے میں جو اندازے لگائے جا رہے تھے، وہ ممکنہ طور پر حقیقت سے زیادہ ہو سکتے ہیں، کیونکہ سائنس دانوں کے لیبارٹری دستانوں میں موجود ایک مرکب ان نتائج کو متاثر کر رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی، سندھ بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

گزشتہ چند برسوں کے دوران ایسی تشویشناک رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا کہ مائیکرو پلاسٹکس، یعنی پانچ ملی میٹر سے کم سائز کے ذرات، دریاؤں، مٹی، انٹارکٹکا کی برف، خون، پیشاب اور ماں کے دودھ تک میں پائے گئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ انسانی دماغ میں ایک چائے کے چمچ کے برابر پلاسٹک موجود ہو سکتا ہے۔

تاہم یونیورسٹی آف مشیگن کے سائنس دانوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ تحقیق کے لیے لیے گئے نمونے دراصل لیبارٹری میں استعمال ہونے والے دستانوں پر موجود انتہائی باریک مرکبات سے آلودہ ہو سکتے ہیں۔

یہ تحقیق رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق دستانوں سے خارج ہونے والی معمولی مقدار میں باقیات، جنہیں اسٹیریٹ سالٹس کہا جاتا ہے، کو باآسانی مائیکرو پلاسٹک پولی ایتھائلین سمجھ لیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.