امریکا میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پالتو جانوروں، خاص طور پر کتوں اور بلیوں کو چومنا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،
کیونکہ جانوروں کے منہ میں ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو انسانوں میں انفیکشن پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق اگر کسی کے منہ میں زخم ہو یا مدافعتی نظام کمزور ہو تو بیماری لگنے کا خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے، سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محبت فطری ہے لیکن صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اس معاملے میں احتیاط برتنی چاہیے، ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ جانوروں سے قربت ضرور رکھیں مگر انہیں چومنے سے گریز کریں۔