*جیکب آباد میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 کزن جاں بحق*

جیکب آباد میں صدر تھانے کی حدود سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو کزن نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ محسن علی کٹو اور 20 سالہ محمد موسیٰ کٹو کے نام سے ہوئی جو آپس میں کزن اور گاؤں ہالانی کٹو کے رہائشی تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان رشتے داروں کے ہاں دعوت سے واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل کا ٹائر پھسلنے کے باعث وہ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔
ضروری کارروائی کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔



