Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

0

آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں، جبکہ پرامن مذاکراتی حل کے لیے سہولت کاری اور ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر فریقین کی جانب سے دکھائے گئے تحمل اور بردباری کو سراہا گیا، جبکہ وزیراعظم نے اس عمل میں شامل تمام فریقوں کے عزم کی تعریف کی اور امن کے حصول کی کوششوں کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آنے والے وفود کے لیے دعوت کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین میزبانی فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.