Gas Leakage Web ad 1

میرپور میں آپریشن بنیان مرصوص کی سالگرہ شایان شان منانے کا فیصلہ، ہفتہ بھر تقریبات اور ریلیوں کا اعلان

0

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ضلع میرپور میں ہفتہ بنیان مرصوص بھرپور جوش و خروش اور قومی بیداری کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی کے حوالے سے سیمینارز، تقریبات اور مختلف مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے، جبکہ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ محکمہ امور دینیہ کے تحت مساجد اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ سپورٹس کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گا جبکہ دیگر محکموں کے اشتراک سے قومی شجرکاری مہم اور مختلف رنگا رنگ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کو جشن کے طور پر منانے کے لیے چوک شہیداں سے قائد اعظم چوک تک پاک فوج کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جبکہ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کی سالگرہ کی تقریبات کو شایان شان اور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی مجتبیٰ آغا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ضلع مفتی عبدالغفار سلفی، رجسٹرار مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعیم اقبال رتیال، تحصیلدار عمران یوسف، ڈی ایف او راجہ محمد اکرم سبحانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نوید اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد رمضان، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد جاوید ملک، چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری خواجہ یامین، سوشل ویلفیئر آفیسر ملک نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع راجہ محمد اشتیاق، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یاسین طاہر، ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر مجاہد یونس، ایس ڈی او برقیات ہارون چغتائی، ڈپٹی ڈی ای او نسواں زبیدہ زمان، ایس ڈی او شاہرات حسن شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد نعیم کالس، ڈی ایف سی سید عدنان علی سمیت دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی سالگرہ کی تقریبات کو شایان شان اور باوقار انداز میں قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تمام ادارے بھرپور کردار ادا کریں گے، تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ان تقریبات کا انعقاد صرف ضلعی سطح تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بھی جشن کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں۔ اس حوالے سے ریلیاں، جلوس، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تقریری مقابلے، مضمون نویسی، ملی نغمے، ڈرامے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.