پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات پر مذمت کا اظہار کیا۔
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، کیونکہ پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ناگزیر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے جمہوریت کمزور ہو۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔



