Gas Leakage Web ad 1

ایک امرود روزانہ کھانے کے فائدے بے شمار

0

امرود کا ذائقہ کسے پسند نہیں ہوگا؟

Gas Leakage Web ad 2

چاٹ کی شکل میں کھائیں یا ویسے ہی چبائیں، امرود ہر کسی کو پسند آتا ہے۔ اس کی مہک ہی کھانے کی خواہش بڑھا دیتی ہے، اور ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

اس میں وٹامن سی کے ساتھ کئی اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔ روزانہ ایک امرود کھانے کے چند بڑے فوائد یہ ہیں:

*قبض سے تحفظ*
امرود میں فائبر کافی مقدار میں ہوتا ہے، جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت اہم ہے۔ ایک امرود سے دن بھر کے لیے درکار فائبر کی 12 فیصد مقدار مل جاتی ہے، جبکہ اس کے بیج جلاب جیسا اثر کرتے ہیں جس سے قبض سے نجات ملتی ہے۔

*مدافعتی نظام مضبوط بنائے*
امرود میں وٹامن سی کافی زیادہ ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کے لیے بہت اہم ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن سی سے موسمی بیماریوں سے بچنے اور ان کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

*ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید*
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اس کے کھانے سے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔ اس میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے، البتہ بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

*دل کو صحت مند بنائے*
امرود سے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ پھل خون میں کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے، جس سے امراض قلب سے تحفظ ملتا ہے۔

*بینائی کے لیے فائدہ مند*
اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے، جو بینائی کے لیے اہم ہے۔ وٹامن اے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

*توانائی میں اضافہ اور تناؤ دور کرے*
امرود میں موجود میگنیشم سے مسلز اور اعصاب کو سکون ملتا ہے، جس سے تناؤ کم ہوتا ہے اور جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔

*جسمانی وزن میں کمی*
امرود کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک رہتا ہے، جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ملتی ہے اور وزن کم کرنا کچھ آسان ہو جاتا ہے۔

*جلد کو جھریوں سے بچائے*
امرود میں وٹامن اے، وٹامن سی اور کیروٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

*حاملہ خواتین کے لیے مفید*
امرود فولیٹ کا اچھا ذریعہ ہے، جس سے بچے میں پیدائشی نقص کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ اس میں موجود فولک ایسڈ بچے کے اعصابی نظام کی نشوونما کے لیے مددگار ہے۔

*دماغی افعال کو متحرک کرے*
اس میں وٹامن بی 3 اور بی 6 موجود ہوتے ہیں، جو ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ وٹامن بی 6 سے دماغی تنزلی اور ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

*نوٹ:* یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.