Gas Leakage Web ad 1

بابر اعظم کا سعود شکیل کے ’نروس نائنٹیز‘ پر تشویش کا اظہار

0

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے نروس نائنٹیز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ سعود شکیل کے نائنٹیز میں آؤٹ ہونے پر تشویش ہے، کوشش کررہے ہیں ان کا یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب خان نے ڈیبیو پر شاندار بولنگ سے دھاک بٹھا دی ہے۔

بابر نے کہا کہ ہمارے اوپنرز نے مشکل کنڈیشن میں زبردست آغاز دیا، مینڈس اور دھننجیا نے اچھی شراکت بنائ
واضح رہے کہ راولپنڈی میں خراب روشنی کے سبب پانچ دن میں تین اننگز بھی مکمل نہ ہوسکیں، ڈیبیوٹنٹ ثاقب خان سات وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ بھی پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آخری روز سری لنکا نے پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین بھیجی جس کے بعد پھر لوئر مڈل آرڈر نے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

پانچویں روز پہلے سیشن میں چار وکٹیں گریں، اذان اویس اور محمد طلحہٰ جلد ہی پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم چانس ملنے کے بعد بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 42 اننگز گزرنے کے بعد بھی سنچری اسکور نہ کرسکےسلمان علی آغا ایک بار پھر ناکام ہوئے۔پہلی اننگر میں 16 اور دوسری اننگز میں 13 رنز بنائے، سعود شکیل اور غازی غور نے شاندار شراکت قائم کی، سعود دوسری اننگز میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سعود شکیل کی وکٹ کے ساتھ ہی میچ بھی خراب روشنی کے باعث ختم کردیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.