Gas Leakage Web ad 1

قرآنی آیت والا ہار پہننے پر کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری

مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ کو نوٹس بھجوا دیا، سوشل میڈیا سے تصاویر ہٹانے اور غیرمشروط معافی کا مطالبہ۔

0

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کو قرآنی آیت والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔

عباس حفیظ نے اپنے قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن اور زیبائش کے طور پر استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔

قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور سوشل میڈیا سے مذکورہ تصاویر فوری طور پر ہٹائیں اور اس معاملے پر غیرمشروط عوامی معافی مانگیں۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ پولیس یا عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کی جانب سے تاحال قانونی نوٹس کے معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ اپنی فلموں، فیشن اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.