Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی کے معاملات سے الگ کرتے ہوئے داخلی امور پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس، جو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں کردار ادا کر رہے تھے، کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ جرائم اور کرپشن کے خاتمے پر مرکوز کریں۔
یہ سازشی نظریہ بالکل غلط ہےکہ عمران خان سے ملاقات 28 ویں ترمیم کیلئے کروائی گئی: رانا ثنا
ٹرمپ کی یہ ہدایت امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ جے ڈی وینس ایک سینئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار کے ساتھ براہِ راست امن مذاکرات کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی ایک وجہ ایران کے ساتھ جنگ کو قرار دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان سے ان کے مؤقف میں واضح تبدیلی ظاہر ہوتی ہے، کیونکہ حالیہ ہفتوں کے دوران انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ ایران امریکی انتخابات کے بعد معاہدہ کرنے کے لیے زیادہ رضامند ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، وہ دن گزر چکے ہیں۔ ان کے بقول امریکا کے پاس ایران کا پیسہ، سیکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز موجود ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کے بجائے ایک داخلی مسئلے پر توجہ دیں، جو صدر پہلے ہی ان کے سپرد کر چکے ہیں۔ اس میں امریکا بھر کے ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ فراڈ کے خلاف مہم کی قیادت کرنا شامل ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں کا خاتمہ کرکے امریکا کا بجٹ تیزی سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرپشن ڈیموکریٹ قیادت کے خون میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس، جنہیں 2028 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے ایک مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، نے گزشتہ ہفتے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں ریپبلکنز کی شکست کے بعد خود کو ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے سے دور کر لیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.