Gas Leakage Web ad 1

ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل کی فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک

0

ترکیہ کے مغربی شہر ازمیر میں واقع لوہے اور اسٹیل کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازمین تھے۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی فوٹیج میں فیکٹری کے اندر بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی دکھائی دی، جبکہ دھوئیں کے بلند بادل فضا میں اٹھتے نظر آئے۔
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
مقامی گورنر کے مطابق دھماکا اس وقت پیش آیا جب متبادل بوائلر لے جانے والی ایک کرین گر گئی اور اس پر لدا ہوا سامان نیچے بھٹی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے زمین لرز اٹھی، جس پر ابتدا میں ایک شخص کو یہ گمان ہوا کہ شاید زلزلہ آیا ہے۔

ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی فیکٹری کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.