واٹس ایپ گروپ چیٹس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیےگروپ چیٹس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ کےمطابق چیٹ لسٹ میں نیچے کی جانب سوائپ کرنے پر فلٹر مینو میں مینشنز اینڈ ریپلائیز کا نیا آپشن دکھائی دے گا,اس کےذریعے صارفین ان گروپس کی چیٹس باآسانی دیکھ سکیں گےجہاں انہیں مینشن کیا گیا ہو یا ان کے پیغامات کا براہِ راست جواب دیا گیا ہو۔ اس میں تمام ارکان کو بھیجے گئے @all پیغامات بھی شامل ہوں گے۔
نئے فیچر کےتحت صارفین اب گروپ چیٹس میں اہم پیغامات کو غیر معینہ مدت تک پن کرسکیں گے۔ اس سے پہلے پیغامات کو صرف 24 گھنٹے، سات دن یا 30 دن کے لیے پن کرنے کی سہولت دستیاب تھی۔



