Gas Leakage Web ad 1

پہلی قومی بیچ والی بال چمپئن شپ، مینز ایونٹ نیوی، ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل آرمی نے جیت لیا

0

پہلی قومی بیچ والی بال چمپئن شپ میں مردوں کے مقابلے میں پاکستان نیوی بلیو جبکہ خواتین کیٹیگری کا ٹائٹل پاکستان آرمی نے جیت لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نیوی کے تحت اختتامی تقریب کا انعقاد آیئر لینڈ منوڑہ بیچ کراچی پر ہوا۔ ایونٹ پاکستان نیوی اور پاکستان والی فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ مینز کیٹیگری میں پاکستان نیوی وائٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مینز کیٹیگری میں تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا نے حاصل کی۔

ویمنز کیٹیگری میں دوسری پوزیشن پی او ایف نے جیتی جبکہ ویمنز کیٹیگری میں تیسری پوزیشن پاکستان نیوی بلیو نے حاصل کی۔ پاک آرمی کی قراۃ العین ظفر کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ پاکستان نیوی بلیو کے مبشر رضا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس موقع پر کمانڈر پاکستان نیوی اکیڈمی ریئرایڈمرل محمدعمیر نے کہا کہ کھیل محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ یہ نوجوانوں میں ڈسپلن اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، صلاحیتوں کو مستقل کامیابی میں بدلنے کےلیے سہولیات اور پروفیشنل کوچنگ ناگزیر ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.