Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں طلبہ کے لیے موٹر سائیکل لائسنس کا 42 روزہ لرننگ پیریڈ ختم، یکم نومبر سے خصوصی سہولت

0

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے موٹر سائیکل لائسنس کے حصول میں بڑی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق طلبہ اب 42 روز انتظار کیے بغیر اسی روز اپنا موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ یہ خصوصی سہولت یکم نومبر سے 30 نومبر 2026 تک دستیاب ہوگی۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر سے رجوع کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو قانونی تقاضوں کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس فراہم کرنا اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.