Gas Leakage Web ad 1

ریلوے بھرتیوں کے حوالے سے اہم خبر

0

*پاکستان ریلویز میں بلوچستان کوٹے کے تحت 829 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری*

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ریلویز میں بلوچستان کوٹے کے تحت 829 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گریڈ 1 سے 16 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی۔ ان بھرتیوں کے تحت کوئٹہ ڈویژن میں 805 جبکہ ہیڈکوارٹرز میں 24 ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

منظور شدہ آسامیوں میں بلوچ خواتین کے لیے 10 فیصد جبکہ اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ مخصوص بھرتیوں کے لیے امیدواروں کو تحریری امتحان اور اسکریننگ ٹیسٹ سے استثنیٰ دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

خالی آسامیوں پر درخواستیں نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن طلب کی گئی ہیں، جنہیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 نومبر 2026 مقرر ہے۔ امیدواروں کو درخواست کے ساتھ تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرانی ہوں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق بلوچستان کوٹے کے تحت بھرتیوں کا عمل 30 نومبر 2026 سے قبل مکمل کیا جائے گا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.