Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ کے پی کیلئے پی ٹی آئی گروپ سرگرم، 30 سے زائد ارکان علی امین کو سی ایم بنانے کے خواہشمند

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف میں خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مختلف گروپ متحرک ہوگئے ہیں، جبکہ ایک گروپ نے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کے کئی مرکزی رہنماؤں اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کے درمیان اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔ بعض اہم مرکزی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ بونیر یا ہزارہ سے کسی رکن کو وزیراعلیٰ بنایا جائے، جبکہ 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہ ہونے کی صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عارضی ہوگا۔
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو خریدنے والے افراد کی جانب سے اسکرین متاثر ہونیکی شکایات
ذرائع نے مزید بتایا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی، پارلیمانی پارٹی کے منتخب کردہ شخص ہی وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس معاملے پر پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان نے الگ واٹس ایپ گروپ بھی بنا رکھا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سہیل آفریدی نااہل قرار پائے تو پارٹی قیادت باہمی مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے علی امین گنڈاپور کا نام پارلیمانی پارٹی نے پیش کیا تھا۔

شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں گروپ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور ارکانِ اسمبلی نے واٹس ایپ گروپ باہمی رابطے برقرار رکھنے کے لیے بنایا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.