Gas Leakage Web ad 1

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

0

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اکتوبر 2026 کو علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید نائیک غلام مرتضیٰ کی عمر 36 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع گجرات سے تھا، جبکہ 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا۔
مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد دہشت گرد حملوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ قومی ایکشن پلان کی ہدایات کے تحت وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کے دفاع کے لیے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.