واٹس ایپ کا ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ کے نام سے نیا فلٹر متعارف
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.26.42.12 استعمال کرنے والے بعض صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

یہ فلٹر چیٹس ٹیب میں دستیاب ہوگا، جہاں صارفین صرف وہی گفتگو دیکھ سکیں گے جس میں انہیں مینشن کیا گیا ہو یا ان کے پیغام کا جواب دیا گیا ہو۔ اس فیچر کی مدد سے بڑی گروپ چیٹس اور کمیونٹیز میں اہم پیغامات تلاش کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔
ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیاگیا
اس فیچر سے خصوصاً ایسے صارفین کو فائدہ ہوگا جو بڑی تعداد میں پیغامات موصول ہونے کے باعث اہم سوالات یا جوابات نظر انداز کر دیتے ہیں۔
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ نوٹیفکیشنز کلیئر ہونے کے باوجود متعلقہ چیٹس فلٹر میں موجود رہیں گی۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو بند بھی کر سکیں گے یا اسے مور سیکشن میں منتقل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔



