لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 60.03 فیصد رہا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے، جبکہ 66 ہزار امیدوار امتحان میں ناکام ہوگئے۔
اوپن اسکواش ٹورنامنٹ: نور زمان نے ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دیدی
راولپنڈی

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے تحت گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 55 ہزار 834 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 30 ہزار 280 کامیاب جبکہ 25 ہزار 554 امیدوار ناکام رہے۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 54.23 فیصد رہا۔
امتحانات میں طالبات نے ایک بار پھر طلبہ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طالبات کی کامیابی کا تناسب 62.13 فیصد جبکہ طلبہ کی کامیابی کی شرح 38.54 فیصد رہی۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 7 ہزار 205 طلبہ اور 23 ہزار 75 طالبات کامیاب ہوئیں۔
ملتان
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 65.15 فیصد رہا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 68 ہزار 375 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 44 ہزار 547 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 78.25 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کی شرح 76.45 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 65.16 فیصد اور کامرس گروپ میں 65.56 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
فیصل آباد
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار 663 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 65 ہزار 178 طلبہ کامیاب قرار پائے۔
تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 61.68 فیصد رہا، جبکہ باقی امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
بہاولپور
بہاولپور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 53.46 فیصد رہا۔ امتحانات میں 49 ہزار 658 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 26 ہزار 548 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
نتائج کے مطابق ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 54.33 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح 36.62 فیصد رہی۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیے۔
چیئرپرسن بورڈ اقصیٰ شبیر کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 35 ہزار 983 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 79 ہزار 85 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ 56 ہزار امیدوار امتحان میں ناکام رہے۔ بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 58.16 فیصد رہا۔



