اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں پر تاحکمِ ثانی پابندی برقرار رکھی ہے۔
پانی ہماری ریڈلائن ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر پابندی عائد رہے گی، جبکہ لاء افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیشہ کیفوں سے متعلق قواعد و ضوابط فوری طور پر مکمل کروائیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط بنائے بغیر قانون کے تحت ممنوع شیشہ کیفے محض این او سی جاری ہونے سے قانونی حیثیت اختیار نہیں کرلیتے۔ جن شیشہ کیفوں کے پاس این او سی موجود ہے، ان پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق شیشہ کیفوں کو پہلے سے جاری کیے گئے این او سیز واپس تصور ہوں گے۔ عدالت نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔



