PM Apna Ghar Program

مشرق وسطیٰ تنازع: مذاکراتی حل میں ناکامی اور فوجی تصادم پر مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئےگا، ترجمان پاک فوج

0

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا اور کسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیر ہے، تاہم مذاکرات کے ذریعے حل میں ناکامی اور فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس فعال ہو جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے بہت کم وقت میں پیش رفت کی ہے اور یہ معاہدہ تین ممالک کی مشترکہ سوچ کا نتیجہ ہے۔
تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ: پاکستان نے سری لنکا کو37 رنز سے شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے، جبکہ پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آ چکا ہے۔

حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا، امام حرم شیخ السدیس

حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے، پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، دفتر خارجہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقدس مقامات پر حملوں کے حوالے سے عوام، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات میں اتار چڑھاؤ اور کشیدگی کو کسی بھی سطح پر بڑھانے سے کسی ملک کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی تنازع کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے میں ناکامی ہوتی ہے اور فوجی تصادم کی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا۔ مکہ الائنس کی قیادت اور لائحہ عمل واضح ہے اور اس اتحاد کا کوئی جارحانہ ارادہ نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بنایا گیا، بلکہ اس کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.