اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات کی تعداد کم کرکے پانچ کر دی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ہاؤسنگ قرض کے لیے درکار پانچ دستاویزات میں ٹرانسفر لیٹر، پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں۔
صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار دستاویزات کی تعداد محدود کرنے کے ساتھ ان کے طریقۂ کار کو بھی معیاری بنایا گیا ہے۔



