Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں: پاکستان

0

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جبکہ پاکستان سعودی عرب پر جاری حملوں کے حوالے سے گہری تشویش رکھتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستان اہم معدنیات کا عالمی مرکز بننے کی جانب گامزن، ریکو ڈک منصوبے اور عالمی سرمایہ کاری سے معدنی شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلنے کی توقع
ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیشرفت جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور اس کے دفاعی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چاروں ممالک نے سعودی عرب پر حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستان سمیت 19 ممالک نے کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہے، جبکہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.