Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی

0

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صوبے میں حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ایمرجنسی نافذ کرنے کی باضابطہ سفارش کی۔
پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت
وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت طلال چودھری، امیر مقام، سید عمران شاہ، حنیف عباسی، معین وٹو، پرویز خٹک، احد چیمہ، مصطفیٰ کمال اور ہارون اختر نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ وہ صدرِ مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوانِ صدر بھجوا دی گئی، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری ایوانِ صدر پہنچ گئے اور صدرِ مملکت کو وفاقی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل کابینہ میں یہ تجویز بھی دی گئی تھی کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمن کے ذریعے آخری کوشش کی جائے۔

اجلاس کے دوران ہی نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کی حکومت وفاقی حکومت کا ساتھ دے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.