Gas Leakage Web ad 1

ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

0

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن مکمل کی گئی۔ نئی رجسٹریشنز میں 3,013 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 2,058 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائیبیلٹی پارٹنرشپس (ایل ایل پی)، 29 غیر منافع بخش ادارے، 10 پبلک کمپنیاں، 2 تجارتی تنظیمیں اور 2 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

نئی رجسٹریشنز میں پنجاب 2,740 کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد میں 1,009، سندھ میں 790، خیبر پختونخوا میں 428، گلگت بلتستان میں 169 اور بلوچستان میں 105 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) 920 کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جبکہ ٹریڈنگ میں 808، سروسز میں 599، کنسٹرکشن میں 339، فوڈ میں 239، ٹورزم میں 222 اور ریئل اسٹیٹ میں 193 کمپنیاں قائم ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ایجوکیشن کے شعبے میں 189، ای کامرس میں 179، مائننگ میں 127 اور دیگر تمام شعبوں میں مجموعی طور پر 1,426 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

ستمبر کے دوران 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14 فیصد، الٹیمیٹ بینیفیشل اونرز میں 11 فیصد اور چیف ایگزیکٹوز کے عہدوں پر خواتین کا تناسب 8 فیصد رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.