کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے کیسز میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت جیل حکام نے انمول عرف پنکی اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا۔
’فیول اسکیم مستحقین تک محدود ہو‘، آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول اسکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
عدالت نے انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کو 13 اکتوبر کی آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں حاضری ضروری ہے اور ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔



