Gas Leakage Web ad 1

کے پی پولیس نے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے روس یوکرین جنگ میں استعمال ہونیوالا حفاظتی جال لگالیا

0

خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے دفاع کا ایک سادہ اور کم لاگت طریقہ اختیار کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

روس اور یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والا حفاظتی جال اب خیبرپختونخوا کے حساس پولیس تھانوں اور چوکیوں پر بھی نصب کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ڈرون سے گرائے جانے والے دھماکہ خیز مواد کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ
دہشتگردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں جیسے بدلتے ہوئے طریقۂ واردات کے بعد پولیس نے صوبے بھر کی حساس تنصیبات پر حفاظتی جال نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور میں اب تک 31 حساس پولیس تنصیبات پر یہ جال نصب کیے جا چکے ہیں، جن پر تقریباً 2 ہزار 81 میٹر جال لگایا گیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید حفاظتی جال بھی نصب کیے جائیں گے۔

عام دکھائی دینے والے اس جال میں ڈرون سے گرایا جانے والا پے لوڈ پھنس جاتا ہے، جس سے اس کے براہِ راست زمین سے ٹکرانے اور اہلکاروں کو شدید نقصان پہنچنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

حساس مقامات پر حفاظتی جال کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرون گنز اور اینٹی ڈرون نظام بھی ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور سیف سٹی میں نصب کیے گئے ہیں۔

جال کی کارکردگی جانچنے کے لیے اس پر بھاری سامان گرا کر تجربہ کیا گیا، جس کے بعد اسے حساس پولیس تنصیبات پر نصب کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.