سابق خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کے خلاف مالی بدعنوانی، خرد برد اور جعلسازی کے الزامات ثابت ہوگئے۔

ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق سابق خطیب داتا دربار کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد مفتی رمضان سیالوی پر 5 سال تک لاہور اور مضافاتی علاقوں میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
محکمہ اوقاف پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ مفتی رمضان سیالوی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی گئی اور ان سے 26 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مفتی رمضان سیالوی کی 5 سال کے لیے بی ایس 19 سے بی ایس 18 میں تنزلی کردی گئی ہے، جبکہ انہیں زونل خطیب اوقاف ڈیرہ غازی خان تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کے مطابق مستقبل میں مفتی رمضان سیالوی کی کسی بڑی درگاہ یا مسجد میں تعیناتی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔



