حیدرآباد کا تاریخی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا۔

نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں اسٹیڈیم کی ہینڈنگ اوور اور ٹیکنگ اوور کی تقریب منعقد ہوئی۔ کرکٹ سے وابستہ افراد اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اب نہ صرف یہاں میچز دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر کا ٹیلنٹ بھی مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔
صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
میئر حیدرآباد کاشف شورو نے بتایا کہ گراؤنڈ کو 20 سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ نیاز اسٹیڈیم میں پہلے پی ایس ایل کے میچ کا انعقاد ہو۔
حیدرآباد کے کھلاڑیوں اور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نہ صرف اس تاریخی گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے میچز منعقد ہوں گے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد بحال ہوگی، جس سے گراؤنڈ اور شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔



