مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا منفرد نظارہ
زمین پر سورج طلوع ہونے کا منظر تو آپ نے دیکھا ہوگا یا کم از کم اس کی تصاویر ضرور دیکھی ہوں گی، مگر مریخ پر سورج طلوع ہونے کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

مریخ پر موجود ناسا کے روور کیوروسٹی نے سورج طلوع ہونے کے بعد مریخ کے دلکش منظر کی ایک حیران کن تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں مریخ پر اربوں سال قبل بننے والی چٹانیں سورج کی شعاعوں میں نہاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا
یہ تصویر ناسا کے روور کیوروسٹی نے مریخ کی سطح پر اپنے سفر کے دوران کھینچی تھی۔ کیوروسٹی 2012 میں مریخ کے خطِ استوا کے قریب اترا تھا اور 2014 سے ماؤنٹ شارپ پر چڑھ رہا ہے، جس کی لمبائی 3 میل ہے۔
یہ تصویر مریخ پر سورج طلوع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کھینچی گئی، جس میں فاصلے پر پہاڑیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ خطہ ممکنہ طور پر تقریباً 3 ارب سال قبل بنا تھا۔
ماؤنٹ شارپ مختلف تہوں پر مشتمل ہے اور ہر تہہ سے مریخ کے جغرافیائی ماضی کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ ان تہوں کی تحقیق سے سائنسدانوں کو ان جھیلوں اور چشموں کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں جو قدیم زمانے میں اس خطے میں موجود تھے۔



