Gas Leakage Web ad 1

کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان

0

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ہیڈ کوچ جارج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کے معاملے پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گزشتہ دنوں نیشنز لیگ میں ناروے کے خلاف میچ میں رونالڈو کو وارم اپ کرانے کے باوجود میدان میں نہیں اتارا گیا، جبکہ بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف میچ کی ابتدائی فائنل الیون میں بھی شامل نہیں ہیں تو رونالڈو غصے میں پرتگال کی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
معاہدے کیلئے تیار ہیں لیکن ایران کو جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی: امریکی نائب صدر
رونالڈو کے ٹیم چھوڑنے کے بعد منتظمین نے فوری طور پر ان کی 7 نمبر کی جرسی ایک اور کھلاڑی کو دے دی، جس کے بعد رونالڈو کے مداحوں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا گیا اور مداحوں نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔

پرتگال کے کوچ جارج جیسس نے کہا تھا کہ اگر رونالڈو واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اس صورتحال کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ رونالڈو پرتگال کی ٹیم کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ چکے ہیں اور ان کے مداح انہیں دوبارہ قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتا نہیں دیکھ سکیں گے۔

تاہم رونالڈو نے اس معاملے پر سوشل میڈیا پر ایک طویل پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے۔ انہوں نے پرتگال کے تربیتی کیمپ کو چھوڑنے پر سزا کا مستحق ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کو ان کے اقدامات کے نتائج کا جائزہ لینا چاہیے اور انہیں سزا دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا میں کمی نہیں کی جانی چاہیے، وہ پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں لیکن جانتے ہیں کہ اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے کہا کہ اگر وہ جسمانی طور پر فٹ ہیں، اپنی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ گول بھی کر رہے ہیں تو وہ انٹرنیشنل فٹبال جاری رکھنا چاہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کی طرح قومی ٹیم کے لیے کھیلنے اور اسے کامیابیاں دلانے کے لیے دستیاب ہیں۔

تقریباً 2 ہزار الفاظ پر مشتمل بیان میں رونالڈو نے بعض مقامات پر مصالحتی انداز اپنایا، تاہم انہوں نے پرتگال کے کوچ جارج جیسس پر تنقید بھی کی اور گزشتہ ہفتے کیمپ چھوڑنے کی وجہ بننے والے تنازع پر کھل کر اپنا مؤقف پیش کیا۔

رونالڈو کے مطابق جارج جیسس کے ساتھ ایک منصوبے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت انہیں فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ناروے اور ڈنمارک کے خلاف میچز میں آرام دیا جانا تھا، تاہم ناروے کے خلاف میچ کے روز 72 سالہ کوچ نے انہیں بتایا کہ وہ 30 منٹ کھیلیں گے۔

رونالڈو نے کہا کہ باقی سب کو معلوم ہے کہ اس کے بعد کیا ہوا۔ وہ دوسرے ہاف کے آغاز سے وارم اپ کرتے رہے اور وقت گزرتا رہا لیکن انہیں میدان میں نہیں اتارا گیا۔ ان کے مطابق کوچ نے اپنا وعدہ توڑ دیا۔ بعد ازاں جیسس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کوچ اپنی اگلی پریس کانفرنس میں معاملے کی وضاحت کریں گے، تاہم جیسس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز میں گفتگو کی، جس کے باعث دونوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ متاثر ہوا۔

رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنے تمام مداحوں اور خاص طور پر تمام پرتگالی عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے الوداعی میچز ہوں گے۔

واضح رہے کہ النصر کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول کرچکے ہیں، جو دونوں عالمی ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے پرتگال کو 2016 کی یورپی چیمپئن شپ اور دو مرتبہ نیشنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.