Gas Leakage Web ad 1

سلمان خان کا وہ ایک فیصلہ کونسا تھا جس نے ان کا کیرئیر بچالیا؟

0

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ گیم شو ’دس کا دم‘ نے انہیں ایک ایسے فیصلے سے بچا لیا جس پر بعد میں انہیں پچھتاوا ہو سکتا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

سلمان خان نے حال ہی میں ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2008 میں نشر ہونے والے گیم شو ’دس کا دم‘ کی میزبانی کی پیشکش ابتدا میں قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

60 سالہ اداکار، جو ان دنوں ’بگ باس سیزن 20‘ کی میزبانی کے باعث خبروں میں ہیں، نے بتایا کہ ان کے والد سلیم خان نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
مکہ دفاعی معاہد ےکے تحت پاکستان اور ترکیہ کا سعود ی عرب میں فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتوں کی تعیناتی کا فیصلہ
بگ باس کے شرکا کو اپنی زندگی کی مثال دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے ایک مثال دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ’میں نے پیار کیا‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا، جس کے بعد ایک شو ملنے پر وہ ٹی وی پر بھی آگئے۔

سلمان خان نے بتایا کہ اس وقت ان کے بارے میں ہر طرف بہت منفی باتیں کی جا رہی تھیں۔ عدالتی مقدمات سے لے کر ان کے رشتوں اور فلموں تک ہر معاملے پر بات ہو رہی تھی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے خلاف اتنی باتیں کی جا رہی تھیں کہ انہوں نے ’دس کا دم‘ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ہر اخبار اور ٹی وی چینل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد سے بات کرکے مشورہ مانگا۔

سلمان خان کے مطابق ان کے والد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یہ شو کریں اور پروگرام میں خود کو ویسا ہی پیش کریں جیسے وہ حقیقت میں ہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ ’دس کا دم‘ کی میزبانی کرنے کے بعد لوگوں نے ان کی سابقہ فلموں کو تقریباً فراموش کردیا اور سب کی توجہ اسی شو پر مرکوز ہوگئی۔

واضح رہے کہ گیم شو ’دس کا دم‘ نے سلمان خان کی عوامی شخصیت کی تصویر تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.