پنجاب حکومت کے منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسقط میں یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا۔

دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میانمار کے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگو باؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے میئر صادق خان بھی اسکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خصوصی طور پر بطور اسٹیٹ گیسٹ مسقط مدعو کیا گیا تھا۔
ملتان کے نجی بینک میں انوکھی واردات،لاکر سے مبینہ طور پر 80 تولہ سونا غائب
پاکستان نے 2007 میں پہلی مرتبہ یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبہ دنیا میں صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کی بھی پہچان بن چکا ہے اور اس پروگرام کے ذریعے غریب افراد کو چھت کی نعمت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مختصر مدت میں 2 لاکھ سے زائد افراد ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اپنے گھروں کا قبضہ حاصل کرچکے ہیں، جبکہ اس پروگرام کے تحت 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔



