اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لا افسران کو مختلف اوقات میں عارضی طور پر 3 ماہ کے لیے ملازمت پر رکھا گیا تھا، جبکہ ان کی مدت ملازمت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی۔
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش، ہتھکڑی بھی منگوالی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارغ کیے گئے لا افسران کی تعیناتیاں یکم اپریل 2023 سے 3 ستمبر 2026 تک کی گئی تھیں۔ ان لا افسران میں پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی بھی شامل تھے۔



