Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق 2023 کی پالیسی میں اہم ترامیم کا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق 2023 کی پالیسی میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترمیم شدہ پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں کو بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات کے مطابق حساب کتاب رکھنے کا پابند قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
وزارت خزانہ کے مطابق تمام سرکاری اداروں کو اندرونی آڈٹ کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، جبکہ فنانس ڈویژن آڈیٹر جنرل کی مشاورت سے مالی انتظام کا فریم ورک تیار کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام کمپنیوں کے لیے تجویز کردہ رعایتوں کا اطلاق سرکاری ملکیتی اداروں پر بھی ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ بینکنگ سے متعلق سرکاری اداروں پر اسٹیٹ بینک کے متعلقہ قواعد لاگو ہوں گے۔

وفاقی حکومت کے مطابق پالیسی میں ترامیم کا مقصد سرکاری ملکیتی اداروں کے مالی نظم و نسق، شفافیت اور احتساب کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.