Gas Leakage Web ad 1

سیکورٹیز کمیشن کا بیگسارا سیکیورٹیز کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ

0

باگسرا کیس: ایس ای سی پی نے ایف آئی اے کو ریفرنس بھیجنے کی منظوری دے دی، سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 کروڑ روپے تاحال واجب الادا ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے باگسرا سیکیورٹیز کیس میں قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو باضابطہ ریفرنس بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ باگسرا بروکریج کمپنی کا کاروبار بند ہوئے 16 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کئی سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 کروڑ روپے کے منظور شدہ کلیمز اب بھی واجب الادا ہیں۔
ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ
کمیشن نے ریفرنس بھیجنے کی منظوری ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کی دفعہ 41 بی کے تحت دی ہے۔ اس کے بعد ایف آئی اے سرمایہ کاروں کے حصص ان کی اجازت کے بغیر منتقل کرنے کے الزامات پر باضابطہ قانونی کارروائی کرسکے گا۔

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی شکایات پر مارچ 2010 میں انکوائری شروع کی تھی۔ اکتوبر 2013 میں مکمل ہونے والی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ قرض حاصل کرنے اور تجارتی مارجن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صارفین کے حصص ان کی رضامندی کے بغیر منتقل اور گروی رکھے گئے۔ حاصل کردہ رقم سے بعض منتخب صارفین کو دوسروں کے نقصان پر فائدہ پہنچایا گیا۔

تحقیقات کے مطابق جولائی 2007 سے مارچ 2010 کے دوران مجموعی طور پر 17 کروڑ 62 لاکھ سے زائد حصص گروی رکھے گئے، جن میں صارفین کے حصص بھی شامل تھے۔ بروکریج ہاؤس کی جانب سے عدم ادائیگی کے بعد بینکوں اور اسٹاک ایکسچینج نے گروی رکھے گئے حصص فروخت کردیے۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی اور اسٹاک ایکسچینج نے باگسرا سیکیورٹیز کو نادہندہ قرار دے دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 333 سرمایہ کاروں کے 14 کروڑ 55 لاکھ روپے کے کلیمز کی تصدیق کی اور کمپنی کا ممبرشپ کارڈ فروخت کرکے سرمایہ کاروں کے کلیمز کی ادائیگی کا عمل شروع کیا۔ مجموعی تصدیق شدہ کلیمز میں سے 9 کروڑ 65 لاکھ 70 ہزار روپے ادا کیے جاچکے ہیں، تاہم 4 کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے تاحال واجب الادا ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے ایف آئی اے کو ریفرنس بھیجنے کا مقصد سرمایہ کاروں کے واجبات کی وصولی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے، تاکہ 16 سال سے زائد عرصے سے ادائیگی کے منتظر سرمایہ کاروں کے کلیمز نمٹانے میں مدد مل سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.