Gas Leakage Web ad 1

آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو حرمین شریفین کے لیے جان قربان کرنے کو تیار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس ہوگا، جس میں تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت سعودی عرب میں جو حالات ہیں وہ بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ 6 سے زائد ممالک مکہ مکرمہ ڈیفنس پیکٹ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر 17 سے 18 حملے ہوچکے ہیں اور ہم سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر بھی اس طرح کے اتحاد کو کارروائی کی اجازت دیتا ہے، جبکہ نیٹو بھی اسی طرز پر کام کررہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 31 اگست کو مکہ معاہدے کے تحت اجلاس ہوا تھا، جس میں پہلے جنرل سیکرٹری کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کا نام دیا، جو ان کے بقول ایک اچھے اور پرہیزگار افسر ہیں۔

ایران امریکا تنازع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی دونوں کی خواہش ہے کہ کسی طرح یہ معاملہ ختم ہو، جبکہ فریقین کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حاصل کریں۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس یا سروس چارج نہیں ہونا چاہیے۔

صومالی قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے بحری جہاز پر ریسکیو آپریشن کے حوالے سے نائب وزیراعظم نے کہا کہ صومالیہ کے حکام نے بحری قزاقوں سے لڑ کر مغویوں کو رہا کروایا، تاہم بدقسمتی سے اس واقعے میں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 4 زخمی افراد کل کراچی پہنچ جائیں گے، جبکہ پوری کوشش ہے کہ رفیع اللہ، کاشف عمر اور محمود انصاری کی میتیں دو تین دن میں پاکستان لے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران علی، یاسر علی اور یوسف حسین شپ میں موجود ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے اور صرف یہ مطالبہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دکھانا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ نیویارک میں انتہائی مفید ملاقاتیں ہوئیں اور وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں مختلف موضوعات پر مدلل انداز میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا جبکہ کشمیر کے بارے میں بھی مؤقف دلیرانہ انداز میں پیش کیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہال میں متعدد بار تالیاں بجیں اور انہیں کسی رہنما کی ایسی تقریر دکھائی نہیں دی جس میں متعدد بار تالیاں بجی ہوں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.