Gas Leakage Web ad 1

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کر دیا

0

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی رہنما کے گھر پر ملاقات کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم سے پاکستان کی کسی بھی گلی یا درخت کے نیچے بیٹھ کر ملنے کے لیے تیار ہیں، لیکن وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم کے چیمبر میں نہیں جائیں گے۔
اماراتی پرواز واقعے میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ کی دھمکی
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کے 21 ستمبر کو لکھے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا ہے اور اپوزیشن کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں حکومتی پیغام قبول کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور اپوزیشن وفود کے درمیان جمعے کو دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.