Gas Leakage Web ad 1

این ایچ اے کے جاری ومجوزہ منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دیدی گئی

0

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کے جاری اور مجوزہ منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کے منصوبوں کی تکمیل پر وزیراعظم افتتاح کریں گے، جبکہ مختلف منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے جائزہ اجلاس میں جاری اور مجوزہ منصوبوں پر غور کیا گیا، جس کے بعد اہم فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبے آئندہ چند ماہ میں مکمل ہوکر افتتاح کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

کراچی، کوئٹہ، چمن پاکستان ایکسپریس وے این 25 پر تعمیراتی کاموں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم 6 کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔
پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کھلے، جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر مواصلات نے مختلف منصوبوں کے لیے اہم ٹائم لائن بھی دے دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ لودھراں، ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر دسمبر میں اور پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے کا توسیعی کام جنوری میں مکمل ہوگا۔ ان منصوبوں اور پشاور ناردرن بائی پاس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ این ایچ اے کا نیٹ ورک ملکی شاہراہوں کا 3.13 فیصد ہے، جبکہ اس نیٹ ورک پر ٹریفک 80 فیصد سے زائد ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ وزیراعظم کو این ایچ اے کی ڈھائی سالہ کارکردگی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ جہاں سے ریونیو حاصل ہورہا ہے وہاں نئی سڑکوں کی تعمیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی خود کرے گی، جبکہ بلوچستان میں 108 ارب روپے کے منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے ایم فور سمیت مختلف شاہراہوں کی ڈیزائننگ پر تحفظات کا اظہار کیا اور لاہور، گوجرانوالہ جی ٹی روڈ سیکشن کی ابتر حالت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

عبدالعلیم خان نے شاہراہوں پر انسانی جانوں کا مکمل تحفظ اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ موٹرویز کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر محفوظ اور آرام دہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے این ایچ اے کو ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین اور روڈ انجینئرنگ و ڈیزائننگ کے لیے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.