نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ کھلے، جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی۔ تنظیم کے مشترکہ وژن کو عملی تعاون اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایس سی او رکن ممالک کے قومی کوآرڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت سمیت تمام ممالک کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کھلے، جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی۔
اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی چیئرمین شپ میں باہمی اعتماد، مساوات، مشاورت اور مشترکہ ترقی کے اصول رہنما ہوں گے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایس سی او کے مشترکہ وژن کو عملی تعاون اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کا موضوع وژن کو عمل میں بدلنا ہے۔
اسحاق ڈار نے رابطوں، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے ذریعے ایس سی او کے وژن کو عملی شکل دینے پر زور دیا۔ اسلام آباد میں 2027 کے ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی میزبانی کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان قریبی رابطہ کامیاب چیئرمین شپ کے لیے ضروری ہے۔



