Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں سے متعلق قوانین میں تاخیر پرتشویش کا اظہار

0

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تاہم حکومت سرکاری اداروں سے متعلق قوانین میں ترامیم کی چوتھی ڈیڈلائن بھی پوری نہ کرسکی، جس پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سرکاری اداروں سے متعلق قوانین کو مرکزی ایکٹ سے ہم آہنگ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ حکومت نے قوانین میں ترامیم کے لیے ایک بار پھر نئی ڈیڈلائن لے لی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے ترامیم نومبر کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے واپڈا میں مؤثر گورننس ماڈل نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور گورننس ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

مذاکرات میں نیب چیئرمین کی تقرری کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیب چیئرمین کی تقرری شفاف بنانے کے لیے احتساب آرڈیننس میں ترمیم بھی زیر غور ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.