Gas Leakage Web ad 1

گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی

0

اسلام آباد: وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے لیے درکار تمام عناصر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی مہیا کرچکی ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگی اور مڈٹرم انتخابات کی طرف جانا پڑے گا، بصورت دیگر حکومت کے پاس بہت سے دیگر آپشنز موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں، وہ خیبر پختونخوا حکومت فراہم کرچکی ہے۔
فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر راج آئینی مشینری رک جانے کی صورت میں نافذ کیا جاتا ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کام کررہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں اور حکومت کو جو چار پانچ دن ملے ہیں، اسے ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.