مری: اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مری میں لوئر موہڑا بڑاہوتر کے قریب اسکول وین بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری، جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔
حنا جاوید قتل کیس کیلئے پنجاب حکومت نے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے بچے سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور تمام بچوں کو گاڑی سے نکال لیا۔ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ کچھ بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



