Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان سے شدید احتجاج

0

پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان سے شدید احتجاج

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نے 23 ستمبر کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے، پاکستان میں افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے 23 ستمبر کو ڈرونز کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر احتجاج کیا گیا۔

حالیہ ڈی مارش کے ذریعے دہشت گرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنا دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.