Gas Leakage Web ad 1

سعودیہ کی سلامتی اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی، دیرینہ اور آزمودہ برادرانہ وابستگی پر فخر ہے۔
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، جس کی بنیاد امن و سلامتی کے فروغ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہماری مشترکہ وابستگی پر قائم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حالیہ حملوں، بالخصوص مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی قابلِ مذمت کوشش کی گئی۔ انہوں نے حملوں کی پاکستان کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت، تقدس اور سلامتی کو لاحق کوئی بھی خطرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عزم کے تحت اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.