Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا پہلا قومی اقتصادی مشن شروع، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

0

اسلام آباد: پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار، جدت اور برانڈنگ‘‘ شروع کردیا ہے، جس کے تحت 2030 تک برآمدات 63 ارب ڈالر جبکہ 2035 تک 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں برآمدی معیشت کے فروغ کے لیے مربوط اور مقررہ مدت پر مبنی روڈ میپ تیار کرنے پر غور کیا گیا۔
کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات محض معاشی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے لیے معاشی خودمختاری اور قومی بقا کا سوال ہیں۔ قرض لے کر بیرونی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ہمیں اپنے مستقبل کے لیے خود کمانا ہوگا۔

مشن کے تحت برآمدات میں تنوع، صنعتی پیداواریت، معیار، جدت، برانڈنگ، مارکیٹ تک رسائی، کلسٹرز کی ترقی اور عالمی ویلیو چینز سے انضمام پر توجہ دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.