Gas Leakage Web ad 1

بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

0

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

جوبی ایوی ایشن نامی کمپنی کے سنگل انجن سیسنا کاروان نے امریکا بھر میں بغیر پائلٹ کے پرواز کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی ہے۔

جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ نے بتایا کہ امریکا بھر کا یہ سفر ہوا بازی کے ایک نئے دور کی پہلی جھلک ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات، موسمیاتی فنڈز تک رسائی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے، وزیرخزانہ
کمپنی کا یہ طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا اور امریکا بھر میں 3199 میل کا فاصلہ بغیر کسی انسانی پائلٹ کی معاونت کے طے کیا۔ طیارے کے روٹ کے لیے خودکار پروگرامنگ کا استعمال کیا گیا۔

امریکا بھر کی پرواز کے دوران طیارے کو متعدد مقامات پر روکا گیا، جبکہ طیارے کے خودکار نظام نے مسلسل سفری رکاوٹوں کی نگرانی کی۔ کمپنی کے مطابق طیارے نے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔

کمپنی کا ماننا ہے کہ خودکار پروازوں سے دور دراز علاقوں کو مرکزی خطوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ اس طرح کی پروازوں کے ذریعے قدرتی آفات کی صورت میں برق رفتاری سے ردعمل دینے میں بھی مدد ملے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.