Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

0

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی اور آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستے قائم کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کے کثیر ملکی فنڈ کے قیام کی تجویز دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے مجوزہ فنڈ میں 5 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، عراق اور اردن سے مجموعی طور پر مزید 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کو پارٹنرشپ فار الائیڈ ٹرسٹ اینڈ کنسٹرکشن کا نام دیا گیا ہے، جبکہ امریکی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اس فنڈ کو چلائے گی۔ مجوزہ فنڈ کے ذریعے جنگ کے دوران تباہ ہونے والی پائپ لائنز اور ریفائنریاں دوبارہ تعمیر کی جائیں گی۔

امریکی حکام کے مطابق منصوبے پر بات چیت ابھی جاری ہے، اس لیے شرائط میں تبدیلی ممکن ہے اور فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ کون سے ممالک حتمی طور پر اس منصوبے میں شامل ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.