امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج کی پابندی عائد کردی۔
امریکی صدر نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی وائٹ ہاؤس کوریج تک رسائی محدود کردی۔
احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم
ٹرمپ نے دیگر میڈیا اداروں پر بھی پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب سی این این نے ٹرمپ کے فیصلے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراض کیا ہے۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی عوام کو بھی کچھ بوجھ اٹھانا پڑے گا، جبکہ جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمتوں میں کمی آجائے گی۔